خبردار!برقعہ پوش ڈاکو کی شہر میں وارداتیں جاری ہیں

Crimes roundup in Lahore, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام پورہ میں گلی میں کھڑی کار چوری، برقعہ پوش ڈاکوشہر میں دندنانےلگا، کئی جگہ وارداتیں، پولیس نے تاجر کو دھمکی آمیز پارسل موصول ہونےپرنامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اسلام پورہ میں کار چوری
شہر میں چوری کی وارداتوں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ اسلام پورہ کے علاقہ عمر فاروق پارک میں چورشہری سلطان رضاکی گلی میں کھڑی کار لے اڑے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔


برقعہ پوش ڈاکو کی شہر میں وارداتیں
ایک برقعہ پوش ڈاکوشہر میں دندنانےلگا ہے۔ برقعہ پوش ڈاکو نے مغلپورہ میں میڈیکل سٹور لوٹا،ڈیپارٹمنٹل سٹور اورمالوا بیکری میں بھی واردات کی۔ فوٹیجز سامنے آنےکےباوجودپولیس برقعہ پوش ڈاکواور اسکےساتھی کوگرفتار نہیں کرسکی۔


نالے سے سات سالہ بچے کی لاش برآمد
ہئیر میں سات سالہ بچے کی نالے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


فوڈ انسپکٹر کا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکار پر تشدد

حوالات میں ملزموں کی تصاویر نہ بنوانے پرفوڈانسپکٹر کا تھانے میں پولیس اہلکارپر تشدد۔ پولیس نے فوڈ انسپکٹر کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

لوہاری گیٹ کے تاجر کو دھمکی آمیز پارسل موصول
اندرون لاہور کے تاجر کو دھمکی آمیز پارسل موصول ہوا ہے ۔پولیس نے تاجر عارف کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔