ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کےموجودہ سالانہ کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی۔
کپتان بابر اعظم سمیت تمام پلیئرز مزید ایک ماہ اسی تنخواہ پر رہیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے الیکشن پر عدالتی جنگ کرکٹرز کے لیے درد سر بن گئی۔
قومی کرکٹرز کے سالانہ کنٹریکٹ میں یکم اگست تک توسیع کر دی گئی۔
قومی کرکٹرز کے نئےسالانہ کنٹریکٹ نئے چیئرمین کی منظوری سے جاری کیے جائیں گے۔
اگر 31 جولائی تک بھی چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ نہ ہوا تو قومی کرکٹرز کے نئےکنٹریکٹس کا معاملہ مزید لٹک جائے گا۔