شاہ رخ خان حادثے کا شکار، سرجری کردی گئی

SRK injured in the USA, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار شاہ رخ خان امریکا میں شوٹنگ کے دوران حادثہ میں زخمی ہو گئے۔ خون روکنے کے لئے ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا ۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکار کی ٹیم کو بتایا  کہ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، خون روکنے کے لیے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔