ویب ڈیسک:ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 85 پیسے کمی ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر 204.85 روپے سے کم ہوکر 204 روپے پر آگیا.فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ امریکا میں 4 جولائی کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہے۔منی مارکیٹ میں اگلے روز پر کاروبار ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر موجود ہے۔