اسلام پورہ : دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ  

firing file photo
کیپشن: firing file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)اسلام پورہ کے علاقہ میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا ، تصادم ذوالفقار اور ریاض گروپ کے مابین ہوا۔

  افسوسناک واقعے کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ مسلم پارک میں دو گروپوں میں تصادم ہوا،تصادم ذوالفقار اور ریاض گروپ کے مابین ہوا، فائرنگ کی زد میں آ کر ذوالفقار گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں غلام فرید اور گلریز شامل ہیں۔ واقعہ میں ملوث 2 ملزم ریاض اور عمران گرفتار کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

 دوسری جانب لاہور میں شادمان کے علاقہ سے پینسٹھ سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے کارروائی کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔رات گئے شادمان کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی عمر 65 سال ہےجس کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں تھے،پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد نعش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوں گی،پولیس نے لاش ایدھی رضا کاروں نے مردہ خانہ منتقل کی۔