ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط

شہباز شریف کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)میاں شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کے لئےہائیکورٹ آمد ہوئی، شہباز شریف نے گاڑی میں ہی بیٹھ کہ مچلکوں پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 جون کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کی تھی تاہم کورونا پازیٹو آنے کے بعد شہباز شریف ضمانتی مچلکوں پر دستخط نہ کر سکے ۔ شہباز شریف آج ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے ہائیکورٹ پہنچے اور اپنی گاڑی میں ہی بیٹھ کر مچلکوں پر دستخط کر دیے۔

شہباز شریف نے کورونا کٹ پہن رکھی تھی جبکہ ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھاگیا۔ آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انسٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کر لیا ہے جس کی رپورٹ کل تک آنے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ  ڈاکٹروں  نے کورونا وائرس کے شکار سابق وزیراعلی پنجاب میاں  شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا،کورونا میں مبتلاہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے  شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع دی تھی، شہباز شریف نے 25 جون کو کورونا کا ٹیسٹ کروانا تھا لیکن نہیں کرا سکے جس پر عدالت نے 2 جون کو ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں میاں شہباز شریف کی دائر کردہ متفرق درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جا چکے ہیں۔

ضمانتی مچلکوں پر شہباز شریف کے دستخط ہونا تھے مگر کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔میو ہسپتال کے پروفیسرز اور اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer