اہلیان لاہور تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اہلیان لاہور تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: City42 - Rain, Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) لاہور میں سورج کو بادلوں نے مکمل طور پر اپنی اوٹ میں چھپا لیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔ستوکتلہ میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری ہلکی و تیز بارش سے لاہور شہر کا موسم سہانا ہوگیا، گرمی و حبس سے اہلیان لاہوریوں کو چھٹکارہ مل گیا، بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خبر لاز می پڑھیں۔۔’’جی پی او چوک میں شگاف پڑنا کوئی حادثہ نہیں، کمیشن کا نتیجہ ہے‘‘
 محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا. جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔