ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار نےچینی وزیرخارجہ کےہمراہ 75 سالہ پاکستان-چین دوستی کی تقریبات کا افتتاح کردیا

اسحاق ڈار نےچینی وزیرخارجہ کےہمراہ 75 سالہ پاکستان-چین دوستی کی تقریبات کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس سفارتی تعلقات پرمشترکہ تقریبات کے لوگو کی رونمائی بھی کی، انہوں نے بتایا کہ ان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ تقریبات پورا سال جاری رہیں گی۔ 

 ترجمان نے بتایا کہ یہ ایک سالہ تقریبات دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ سفارتی تعلقات میں ایک ٹھوس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں جو پاک چین دوستی کی گہرائی اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین آل ویدر سٹریٹیجک تعاون کے اہم سنگ میلوں کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر منعقد کی گئی فوٹو نمائش سی پیک کے آغاز اور پاکستان و چین کے درمیان باہمی اعتماد و تعاون کے طویل سفر کی عکاسی کرتی ہے۔