( سٹی42)ایک اور ماں کی جھولی اجڑ گئی، ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ، المناک حادثہ آج بروز اتوار دن 11 بجے راجہ صاحب مال کے سامنے پیش آیا ،جس میں امیر خان گاؤں سے تعلق رکھنے والا نوجوان علیان سفیر ڈمپر سے بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اس المناک حادثے میں دو نوجوان وقاص اور حمزہ زخمی ہوئے ، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔