(سٹی 42) سرگودھا میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے2 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
سرگودھا کے علاقے شاہ پور شہر سے کنڈان جانے والے راستے پر واقع گاؤں نون جانگیر میں گزشتہ روز فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں مسعود کنڈان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک اور شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
فائرنگ سے جنید نون اور امجد نون شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مزید 2 افراد بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کی تعداد 3 بتائی جا رہی ہے۔تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر پیش آیا، فریقین کے درمیان پہلے کوئی ذاتی دشمنی موجود نہیں تھی۔