سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ سوموار کے روز پہاڑی علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔