ثمرہ فاطمہ:موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ، منڈیوں میں رش، مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک پہنچ گئے۔
گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتیں دگنی، شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی کھانا بھی اب آسان نہیں رہا، مہنگائی نے غریب کی قوت خرید مزید کم کر دی۔
دوسری جانب مچھلی فروشوں کا کہنا تھا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ، رہو مچھلی 450 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔
سول مچھلی 2100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، سنگھاری مچھلی 1400 ،ملی اور بام مچھلی ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔