ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر سوریا کمار یادیو سے رومانوی تعلق ؟ بالی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑدی  

کرکٹر سوریا کمار یادیو سے رومانوی تعلق ؟ بالی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑدی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا سے نام کمانے والی خوشی مکھرجی نے کہا کہ سوریا کمار یادیو سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔

خوشی مکھرجی نے  یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا تھا کہ میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں لیکن میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کماریادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھےلیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔

دوسری جانب سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔