ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بگ باس تامل 9 کے ٹاسک میں اداکارہ حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل

بگ باس تامل 9 کے ٹاسک میں اداکارہ حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریئلٹی شو بگ باس تامل سیزن 9 کے دوران ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جس میں ٹاسک کے دوران ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کو زبردستی گاڑی سے باہر دھکیل دیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شو کے "ٹکٹ ٹو فائنل" ہفتے میں پیش آیا، جہاں ایک ٹاسک کے دوران پرووتھی (وی جے پیرو) اور کامارودین نے اداکارہ سینڈرا ایمی پریجن کو مبینہ طور پر زبردستی گاڑی سے باہر دھکیل دیا۔ اس واقعے کے بعد سینڈرا شدید خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں اور زمین پر گر پڑیں۔

شو میں موجود دیگر شرکا نے اس حرکت پر شدید احتجاج کیا، تاہم دونوں ملزمان گاڑی میں ہی بیٹھے رہے۔ واقعے کے فوراً بعد سباری ناتھن اور گنا ونوت کمار نے اداکارہ کی مدد کی، جبکہ طبیعت بگڑنے پر سینڈرا کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں سینڈرا ایمی پریجن نے بگ باس سے اپیل کی کہ انہیں شو سے باہر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے شوہر کے پاس واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیرو اور کامارودین کی ممکنہ دوبارہ جارحانہ حرکات سے خوفزدہ ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں صارفین نے شو کے میزبان وجے ستھوپتی اور پروگرام کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔