ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید بٹ قتل کیس: مرکزی ملزم کے گھر چھاپہ، تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

جاوید بٹ قتل کیس: مرکزی ملزم کے گھر چھاپہ، تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں معروف شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جے آئی ٹی نے رنگ محل میں واقع امیر فتح کے گھر پر ریڈ کیا، تاہم ملزم اہلخانہ سمیت پہلے ہی گھر کو تالے لگا کر روپوش ہو چکا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو گیا ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے امیر فتح کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا، جن سے مرکزی ملزم اور دیگر ملزمان کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید بٹ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے امیر فتح کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس نے جامع تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق امیر فتح کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور رپورٹ میں اسے قتل کیس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ موجود شواہد ملزم کو ضمانت دینے کی اجازت نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ جاوید بٹ کو گزشتہ سال لاہور کے مال روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد یہ کیس خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔