پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

 پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا.

 بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے, بلاول بھٹو  10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے, چیئرمین بلاول بھٹو  12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے. 

بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے, بلاول بھٹو  16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے. بلاول بھٹو  18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو ,  19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے. 

چیئرمین بلاول بھٹو  کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا, چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا, وہ  25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔  بلاول بھٹو  28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو  2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا۔ بلاول بھٹو  3 فروری کو میرپور خاص، 4 فروری کو حیدرآباد اور اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔