بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمیٰ کی مہم، آصف زرداری آج جنوبی پنجاب کے طوفانی دورہ پر روانہ ہوں گے

Asif Ali Zardari, Pakistan Peoples Party, PPPP, Southern Punjab. Election2024, Multan, PPP Parliamentarians' Tickets, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوہیب بخاری: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے لئے انتخابی مہم تیز کر دی۔ سابق صدر آصف زرداری صرف ایک دن کیلئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس مین شرکت کے لئے لاہور میں رکے، آج جمعرات کے روز وہ  اہم دورے پر  ملتان پہنچیں گے۔

ملتان میں آصف علی زرداری دو سے تین روز تک قیام کریں گے۔ صدر آصف زرداری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور  اہم ملاقاتیں کریں گے۔

آصف علی زرداری کے اس طوفانی دورہ کے دوران جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

آصف زرداری بلاول ہاؤس ملتان میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اس اجلاس میں  پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے معاملہ زیرِ غور آئے گا۔ تین روزہ دورہ کے دوران آصف علی زرداری مختلف شہروں کے وزٹ کرنے کے بعد واپس بلاول ہاؤس آ کر  ملتان میں ہی قیام  کیا کریں گے۔