ویب ڈیسک : ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امریکا میں بنا تار والا یعنی وائرلیس ٹی وی تیار کر لیا گیا جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔امریکا کی اسٹارٹ اپ ڈس کمپنی کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، 4 بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ چل سکتا ہے اگر اسےدن میں 6 گھنٹے چلایا جائے، ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔
ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔ اس ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے چینل چینج ہو سکے گا۔
جس کے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔