شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات,لاکھوں افراد کی شرکت

pele footballer Funeral
کیپشن: pele footballer Funeral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات پر برازیل میں ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

آنجہانی فٹبالر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد اسٹار فٹبالرکی آخری جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ آئے، سانتوس میں پیلےکی میت فائرانجن پر رکھ کر اسٹیڈیم سے لائی گئی، کسی نے برازیل کے قومی پرچم لہرائے تو کسی نے نمناک آنکھوں سے دعائیں کیں۔

پیلے ہی نے سانتوس ٹیم اور شہر کو شناخت دی تھی، ملکی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں صدر لولا بھی شامل تھے۔سپر اسٹار رونالڈو، رونالڈینہو، روماریو، کاکا اور نیمار کے شرکت نہ کرنے پر فینز نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔