ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی موٹرسائیکلوں کے خریدو فروخت کیلئے نئی پالیسی

New Policy For Dolphin
کیپشن: Dolphin Bikes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ڈولفن سکواڈ کی موٹرسائیکلوں کی خریداری اورمرمت موٹروےپولیس کی طرزپر کرنے کی سفارشات، ڈولفن کی ماسٹر ٹرینرز پر مشتمل کمیٹی نے سی سی پی او کو سفارشات بھجوا دیں۔

تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو بھجوائی جانے والی سفارشات میں موٹرسائیکلوں کی خریداری،متبادل، نیلامی کےنکات درج ہیں، موٹرسائیکلوں کے 4 سالہ استعمال یا 1لاکھ 20ہزارکلومیٹرچلنےکےبعدنیلام کیا جائے،ہرسال ڈولفن سکواڈکےلیےکم ازکم 200نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کی جائے.

 250سی سی یاکم ازکم 150سی سی موٹرسائیکلیں خریدی جائیں، ایسی کمپنی سے خریداری کی جائے جن کے پرزےآسانی سےدستیاب ہوں۔ ڈولفن سکواڈکی موٹرسائیکلوں کی خریداری سے متعلق پالیسی چھ سال بعد بنائی جارہی ہے.

 ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت نے سفارشات کے لیے ماسٹر ٹرینرز پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی،2016میں 500سی سی 545نئی موٹرسائیکلیں خریدی گئیں، ڈولفن کی 6 سال پرانی متعدد موٹرسائیکلیں اپنی مدت معیادمکمل کرچکی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer