سلمان خان کو پرپوز کرنے پر دیپکا کو کیا جواب ملا؟ ویڈیو وائرل

Deepika parpos Salman video viral
کیپشن: Deepika parpos Salman
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی اس حوالے سے انہیں متعدد بار شادی کی آفر بھی کی گئی مگر ان کی جانب سے ہمیشہ انکار ہی کیا گیا، سوشل میڈیا پر ان کی اور بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے سلمان کو شادی کے لئے پرپوز کیا اور سلمان خان نے کیا جواب دیا سننے اور دیکھنے والے بھی قہقہےلگانے لگ گئے۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی سپرسٹار اداکار سلمان خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ان کے چاہنے والے بھارت،پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ مداح سلمان خان کی نئی آنے والی تصویر، ویڈیو اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرتے نظر آتے ہیں، 56 سالہ سلمان خان ابھی تک رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہوئے، بھارت ہی کی متعدد اداکارؤں انہیں شادی کی آفر کی مگر سب کو انکار کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں سلمان خان ایک شو کی میزبانی کررہے ہیں اور اس شو میں مہمان بالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈکون موجود ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپکا مائیکا میں سلمان خان سے کہہ رہی ہے کہ' مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، کیا آپ مجھے سے شادی کریں گے مسٹر سلمان خان' اور گھٹنوں کے پل بیٹھ جاتی ہیں۔

دیپکا پڈکون کے شادی کےسوال پر سلمان جواب دینے سے قبل زور سے قہقہقے لگانا شروع کردیتے ہیں جبکہ شو میں شریک حاضرین بھی ہنسنے لگتے ہیں، بعد ازاں سلمان خان دیپکا کو اٹھاتے کہتے ہیں کہ دیپکا ہو یا کوئی اور یہ نہیں ہوتا، پھر خاموش ہوتے سلمان نے کہا کہ یہ خیال برا ہے اور دیپکا  آڈینس کی طرف منہ کرکے مسکرانے لگتی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کسی پرانے شو کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انیتا ہسنندانی نے شادی کے لئےسلمان خان   کو ایک خاص ویڈیو کے ذریعے پرپوز کیا تھا۔ ساتھ میں انہوں نے اپنے شوہر روہت سے اس کیلئے کیپشن لکھ کر معافی بھی مانگی۔ انیتا ہسنندانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer