ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو: آئمہ بیگ کےساتھ لائیو کنسرٹ میں خوفناک حادثہ

ویڈیو: آئمہ بیگ کےساتھ لائیو کنسرٹ میں خوفناک حادثہ
کیپشن: Aima Baig
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پیش آئے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں کہ اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ 

گلوکارہ آگ کے شعلے  کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو ڈانٹتے ہوئے کنسرٹ  چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر