ویب ڈیسک : کورونا اور سردی کی شدت میں اضافہ،موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا۔
کرونا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کیمطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے پر غور کرونا کی موجودہ صورتحال اور سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث کیا جارہا ہے۔