' تسی جا رہے ہو تسی نہ جاؤ' نے شادی کر لی

' تسی جا رہے ہو تسی نہ جاؤ' نے شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ کی معروف فلم ' کچھ کچھ ہوتا ہے' کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے اپنی دوست   ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں کھڑے ہیں۔

  خیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے  یوں تو متعدد فلموں میں کام کیاہے تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم  ' کچھ کچھ ہوتا ہے' سے بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیاتھا۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer