راحت فتح علی خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

راحت فتح علی خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی کا گانا ’’ ضروری تھا نا‘‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’’محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا“ 6 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا لیکن گانا ریلیز کے بعد سے اب تک مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز  ہونے والے گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا۔ اس گانے کی ویڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم نظر آئے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer