سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونا مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ) شہر کے صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے ۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سونا 1500روپے فی تولہ مہنگا ہوا ۔ جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
 
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں 1500 روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار 600روپے رہی اسی طرح 1500روپے اضافے کے بعد 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ ہزار 5966روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 1000روپے بڑھ کر 1لاکھ 1150روپے کا رہا جبکہ چاندی کی قیمت میں 70روپے اضافہ ہوا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1370 روپے رہی ۔ صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا ان کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer