لاہور میں آوارہ کتوں کی بھر مار، کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

لاہور میں آوارہ کتوں کی بھر مار، کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری ،راﺅ دلشاد،عثمان علیم) لاہور میں ڈوگ بریگیڈ غیر فعال، شہری آوارہ کتوں کے نرغے میں، تین روز کے دوران کتوں کے کاٹنے سے 150 افراد متاثر، شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔

گزشتہ برس کے دوران کتے کاٹے کے 15 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے، رواں برس کے تیسرے روز بھی کتے کاٹے کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر تین روز کے دوران 150 شہری جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جو آوارہ کتوں کا نشانہ بنی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے باوجود آوارہ کتوں کی تلفی میں سستی اورکتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں ٹیموں نے شہر کی پانچ تحصیلوں میں مجموعی طورپر77کتوں کو تلف کیا۔

تحصیل کینٹ کی کتا مار ٹیم نے ایک ہفتے کے دوران صرف 30کتے تلف کیے، تحصیل رائیونڈ میں سات روز میں صرف 25 کتوں کی تلفی کو یقینی بنایا جا سکا، تحصیل سٹی میں 12، تحصیل ماڈل ٹاﺅن میں اور تحصیل شالیمار میں تاحال دس، دس کتوں کی تلفی ہی کی جاسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer