مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر کو دینے کیخلاف (ن) لیگ میدان میں آگئی

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر کو دینے کیخلاف (ن) لیگ میدان میں آگئی
کیپشن: City42 - Mohmand Dam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ( ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیر اعظم کےمشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو دے کر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں، حکومتی مشیر کو ڈیم کی تعمیر کیلئے 309 ارب کا ٹھیکہ ملنا تشویشناک ہے۔ مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نوازنے کیلئے دوسری کمپنیوں کی پیشکش کو مسترد کیا گیا۔ دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفی کیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی؟ صرف ایک بولی کے بعد ہی مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کینسل کیا جائے اور وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو اس کی وضاحت دینی چاہیے۔ قرارداد میں مہمند ڈیم کی تعمیر سے قبل دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer