ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی امراء کو جانے والی سڑک کئی سالوں سےسکیورٹی کے نام پربند

جاتی امراء کو جانے والی سڑک کئی سالوں سےسکیورٹی کے نام پربند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42):شریف خاندان کے فارم ہاؤس کے باہر سکیورٹی کے نام پر بند کی جانے والی مین روڈ کو کئی سال بعد بھی کھولا نہ جا سکا۔ روڈ کے اوپر سکیورٹی بنکر بھی تعمیر کر دیے گئے ہیں ۔

شریف خاندان کے فارم ہاؤس کے باہر سندر کو جانے والی مین روڈ کئی سالوں سے سکیورٹی کے نام پر بند کی گئی ہے ۔ جاتی امراء فارم ہاؤس کو درپیش سکیورٹی خدشات کے باعث نہ صرف اس مین روڈ کو عام شہریوں کے لیے بند کیا گیا ہے بلکہ روڈ کے اوپر سکیورٹی بنکر بھی تعمیر کر دیے گئے ہیں ۔

مین روڈ بند ہونے کے باعث اڈا پلاٹ سے سندر جانے والے ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ واضع رہے کہ یہ مین روڈ حکومت کی ملکیت ہے جبکہ عدالت کی جانب سے بھی انتظامیہ کو واضع احکامات ہیں کہ کوئی بھی شخص مین روڈ کو سکیورٹی کے نام پر بند نہیں کر سکتا ۔