کھوکھر پیلس پر دن بھر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

کھوکھر پیلس پر دن بھر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک عثمان ظہیر): ایم این اے ملک افضل کھوکھر اورایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے اورملک شفیع کھوکھر کے بیٹے ملک عمران شفیع کھوکھر کی وفات پرتعزیت کے لیے کھوکھرپیلس پر دن بھر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

ملک عمران شفیع کی وفات پر اظہار افسوس کے لیے اہم سیاسی و سماجی شخصیات دن بھر تعزیت کے لیے کھوکھر پیلس پہنچتی رہیں، وفاقی وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک، سینئر لیگی رہنما قیصر امین بٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر، ایم این ملک افضل کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر سے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، ایس ایس پی ایس پی یو غلام صفدر وٹو، خرم روحیل اصغر نے مرحوم ملک عمران شفیع کے والد ملک شفیع کھوکھر سے تعزیت کی۔

مرحوم ملک عمران شفیع گزشتہ رات شادی کی تقریب میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے تھے، مرحوم سینئر لیگی رہنما ملک شفیع کھوکھر کے بیٹے جبکہ ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے ہیں۔ملک عمران شفیع کے بلند درجات و ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی کل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ کھوکھر پیلس میں ہوگی۔

مزید دیکھئے: