(درنایاب): این اے ایک سو بیس گرومانگٹ روڈ پر سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ، سول ورکس کا پچاس فیصد کام مکمل، کنٹریکٹر نے فوڈ کورٹس ، ہوٹل سائٹ ، پارکینگ ایریا اور جمنازیم سائٹ پر کام تیز کردیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گرومانگٹ روڈ گلبرگ میں 69 کنال اراضی پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر سیف کنسٹرکشن نے منصوبے کے سو ل ورکس کا پچاس فیصد کام مکمل کرلیا ہے ۔ سپورٹس کمپلیکس میں فوڈ کورٹس کی دوسری منزل اورہوٹل سائٹ کے سول ورکس کو بھی مکمل کرلیا گیاہے ۔
گرومانگٹ روڈ کا سپورٹس کمپلیکس ڈیزائن کے لحاظ سے مشکل پراجیکٹ ہے،منصوبے میں ٹینس کورٹ ، سوئمنگ پول ، پارکنگ سمیت دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی۔
منصوبہ ساٹھ کروڑ کی لاگت سے مارچ میں مکمل کیا جائے گا ۔ گرومانگٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے این اے ایک سو چھبیس کے رہنے والوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ کھیلوں کی تفریح میسر آئے گی ۔
مزید دیکھئے: