(شہزاد خان ابدالی):معروف کاروباری شخصیت عرفان یوسف فیدریشن چیمبر کے ریجنل چیئرمین منتخب۔ ہفتے کے روز چارج سنبھالیں گے۔ عرفان یوسف نے حال ہی میں فیڈریشن چیمبر کا بطور نائب صدر الیکشن جیتا تھا۔
فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے عرفان یوسف نائب صدر کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے قائدین کیجانب ریجنل چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرفان یوسف ہفتے کے روز فیڈریشن چیمبر کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔ چارج سنبھالنے کی تقریب میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی معروف کاروباری شخصیات افتخار علی ملک، شہزاد علی ملک،ایس ایم منیر،ایس ایم نصیر سمیت دیگر شریک ہونگے۔ عرفان یوسف نے کہا ہے کہ چارج سنبھالتے ہی صنعت وتجارت کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں گے۔
مزید دیکھئے: