ملک اشرف : پتنگ ،ڈورکی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ۔
شہری محمد ارسلان نے پتنگ ، ڈوروں کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا۔ درخواست گزار نے کہا بسنت تہوار منانے کے لئے حکومت پنجاب نے منظوری دی ۔پتنگ ، ڈورکی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے، پتنگ ، ڈورز کی بڑھتی قیمتیں عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں ۔عدالت حکومت کو پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے کمشنر کو پتنگ ،ڈور کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فوری فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔