ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا دوستی ۔۔ دو دوستوں نے20 دن لڑکی کو نشہ آور ٹیکے لگا کر منہ کالا کیا

سوشل میڈیا دوستی ۔۔ دو دوستوں نے20 دن لڑکی کو نشہ آور ٹیکے لگا کر منہ کالا کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر سورت سے ایک ایسا بھیانک واقعہ  منظر عام پر آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیاہے ۔  سورت کے دو نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک راجستھانی لڑکی سے دوستی کی اور نشہ آور انجیکشن دے کر بار بار اس کے ساتھ ریپ کرتے رہے۔
  میڈیا رپوٹ کےمطابق ملزم امن ورما نے راجستھان کے کوٹا  کی رہنے والی خاتون سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا تھا۔ اس نے اپنی سالگرہ منانے کے بہانے اسے سورت بلایا تھا۔ ملزم کے دوست محمد توحید  نے بھی نام بدل کر اس سے دوستی کی تھی۔خاتون نے 20 دن تک جسمانی اور ذہنی تشدد برداشت کیا۔ ایک دن جب اسے موقع ملا تو وہ ان مجرموں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ متاثرہ نے بے خوف ہوکر راندر پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور اپنی آپ بیتی بیان کی۔راجستھان کے شہر کوٹا میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے سورت شہر ٹرانسفر کیا گیا ۔ خاتون کی سنگین شکایت سن کر پولیس انتظامیہ فوراً حرکت میں آگئی اور اس کیس کی تفتیش کا آغاز کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے کوٹا کی ایک 21 سالہ لڑکی  کی جان پہچان انسٹاگرام/سوشل میڈیا کے ذریعے سورت کے امن ورما سے ہوئی ۔ بات چیت کے دوران امن نے لڑکی کا اعتماد پا لیا ۔ اسی دوران  وہ امن کے دوست محمد توحید کے ساتھ بھی رابطے میں آگئی ، جس نے اپنا تعارف "روہت عرف تشار" (اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے) کے طور پر کرایا۔امن نے اپنی سالگرہ منانے کے بہانے خاتون کو سورت شہر بلایا۔ امن کی دعوت اور ان کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہوئے لڑکی یکم جنوری کو کوٹا سے سورت پہنچی ، سورت شہر پہنچتے ہی ملزمان نے اپنا اصلی رنگ دکھایا ۔ امن اور محمد توحید اسے ’مون لائٹ‘ جیسے مختلف ہوٹلوں میں لے گئے، وہاں لڑکی کو یرغمال بنالیا ۔ متاثرہ لڑکی کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے لگاتار نشیلے انجیکشن دیتےرہے ۔ اس  وجہ سے لڑکی مخالفت اور مزاحمت نہیں کر پائی۔اب اس گھناؤنے جرم کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔