ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم اور فرسٹ ائیرکی رجسٹریشن کیلئے طلبا کی بائیو میٹرک لازمی

نہم اور فرسٹ ائیرکی رجسٹریشن کیلئے طلبا کی بائیو میٹرک لازمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امتحانی اصلاحات کے تحت بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ کردیاگیا ۔
بورڈ حکام کے مطابق  لاہور بورڈ نے نویں اور گیارہویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک لازمی قرار دیدی۔نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران دونوں انگوٹھوں کی سکیننگ ہوگی۔
تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بائیومیٹرک انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سکولوں کو تھم اسکیننگ ڈیوائس اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی پابندی کی گئی۔بائیومیٹرک سسٹم بورڈ کے فراہم کردہ سافٹ ویئر سے ہوگا۔رجسٹریشن کے وقت دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے نشانات لینا لازمی قرار دی گئی ۔تاخیر یا غفلت کی ذمہ داری ادارے کے سربراہ پر ہوگی۔
تمام اداروں سے طلباء کی رجسٹریشن کیلئے مکمل تعاون کی درخواست کی گئی ۔بائیومیٹرک سے متعلق مزید ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔