ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار انتظامات پر اہم  پیشرفت 

راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار انتظامات پر اہم  پیشرفت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:   پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر نگہبان کارڈ کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایوانِ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں نگہبان کارڈ کے لیے قائم کی جانے والی کیمپ سائٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر سائٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگہبان کارڈ کی فراہمی کے لیے کیمپ سائٹس کے مقامات بینک آف پنجاب کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے،مقامات حتمی ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ عوام کو نگہبان کارڈ فراہم کرے گی، حکومت نے کارڈ کی ترسیل اور وصولی کا شیڈول بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نگہبان کارڈ کی تقسیم کے عمل میں پی ایس ای آر کا عملہ بھی کیمپ آپریشن میں شامل ہوگا، جبکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے نگہبان کارڈ ہیلپ لائن اور کال سنٹر 15 فروری تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد رمضان میں مستحق خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔