ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ میں ری ٹین کیے جانیوالے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ میں ری ٹین کیے جانیوالے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔

سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-02-04/426946_2917444_updates.jpg

آکشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔

فرنچائزز کو رین ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer