ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر صارفین کیلئے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ، قیمت میں بھاری کمی

سولر صارفین کیلئے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ، قیمت میں بھاری کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین سے بجلی کی خریداری کے نئے نرخ نافذ کر دیے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف کے مطابق اب سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کی قیمت کم کر کے 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نیپرا کے حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا ہے جس میں تمام ڈسکوز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کے نرخوں میں کمی کریں۔ اس اقدام کے نتیجے میں ایکسپورٹ یونٹ کی قیمت میں 66 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

لیسکو کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کسٹمر سروسز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ رواں ماہ سے صارفین کو ان کے ایکسپورٹ یونٹس پر نئے نرخوں کے مطابق کریڈٹ دیا جائے۔ اس فیصلے سے نہ صرف بلنگ کا نظام مزید شفاف ہوگا بلکہ صارفین کو بجلی کی فروخت پر بہتر سہولت بھی میسر آئے گی۔

یہ اقدام حکومت اور نیپرا کی جانب سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ سولر صارفین کو اب اپنی پیدا کردہ بجلی پر زیادہ منصفانہ نرخ ملیں گے، جس سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں اعتماد بڑھے گا بلکہ ملک میں گرین انرجی کے استعمال کو بھی مزید تقویت ملے گی۔