ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو شدید ذہنی دباؤ کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اداکارہ کو اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ذہنی دباؤ کا سامنا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے احتیاطی طور پر انہیں نفسیاتی وارڈ میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق میرا کی نئی فلم ایک تھرلر طرز کی ہے، جس میں وہ ایک نفسیاتی طور پر چیلنجنگ کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں، تاہم فلم کی مکمل تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آئیں۔
میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا، جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی۔ ان کی نئی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔