ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت فیسٹیول: لاہور میں 3 روز تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

بسنت فیسٹیول: لاہور میں 3 روز تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور میں عوام اور سیاحوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بسنت کے دوران شہریوں کو محفوظ، آسان اور بلا معاوضہ سفری سہولیات دینا اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موٹرسائیکل کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، کیونکہ پتنگ کے دھاگوں کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو حادثات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بسنت کے تینوں دن لاہور میں درج ذیل سفری سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی:

 اورنج لائن میٹرو ٹرین، جس سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس بھی بلا معاوضہ دستیاب ہو گی۔اس کے علاوہ اسپیڈو اور الیکٹرک بسیں شہر کے 24 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، جن میں 200 سے زائد فیڈر بسیں شامل ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے پہلی بار نجی رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے، جس کے تحت شہریوں کو 60 ہزار مفت کیب رائیڈز اور 6 ہزار مفت رکشہ سفر فراہم کیے جائیں گے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق بسنت فیسٹیول کے دوران شہر کے اہم علاقوں کو لبرٹی چوک اور دیگر تقریباتی مقامات سے منسلک کرنے کے لیے 24 مرکزی روٹس مقرر کیے گئے ہیں۔