ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ یکجہتیِ کشمیر کے پوسٹر وہاں لگ گئے جہاں توقع نہ تھی

Youm e Yakjehti e Kashmir, Kashmir Solidarity Day, Indian Occupied Kashmir, City42, Kashmiri's liberation movement, city42
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں سری نگر اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر پاکستان کے یوم یک جہتیِ کشمیر سے ایک روز پہلے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے پوسٹر لگ گئے۔ یہ تصاویر کشمیر میڈیا سروس نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹروں کے نیٹ ورک کے ذریعہ فراہم کیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے  پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔
 کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر  کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ  مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی اور یوم  یکجہتیِ کشمیر منانے پر  پاکستانی عوام سے  اظہار تشکرکے لئے خصوصی پوسٹرزلگائے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا نام لینا ممنوع ہے۔ پاکستان کے جھنڈے کی نمائش اور پاکستان کے حق میں کوئی نعرہ کشمیر پر قابض فوج کو مشتعل کر دیتا ہے اور وہ اس کام میں ملوث افراد کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ سخت جبر اور خوف کے ماحول میں بھی کشمیر کے آزادی پسندوں نے عین سری نگر شہر کی شاہراہوں پر پاکستانی وزیراعظم ، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے پوسٹر آویزاں کر کے عملی اظہار کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک زندہ ہے۔ 
 
 سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے، کے ایم ایس— فوٹو: کے ایم ایس

کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو نے  یوم یکجہتیِ کشمیر کا آغاز کیا تھا اور اس دن کو پاکستان میں قومی تعطیل قرار دیا تھا۔  تب سے ہر سال پاکستان میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پر عام تعطیل ہوتی ہے، سیاسی سماجی تنظیمیں اس روز سڑکوں  پر کشمیری عوام کی آزادی کی تحڑیک کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے جلوس نکالتے ہیں۔ چھوٹے برے شہروں میں اس روز سیمینار اور کانفرنسیں اور دیگر تقریبات منعقد کئے جاتے ہیں۔