راؤ دلشاد :30 برس بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ہوگا، پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی حصہ بنیں گی
وزیراعلی پنجاب نے عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شو عالمی کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا،30سال بعدپہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز 9 فروری کو ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی،ہارس اینڈ کیٹل شو2025“ کا عنوان” اتحاد ، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ رکھا گیا۔یبن الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا
پہلی بار 1964 میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا تھا،آخری بار ’ہارس اینڈ کیٹل شو‘ 1995 میں منعقد ہوا تھا،روایتی میلے میں کسانوں کو پالتواور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے،جانور پالنے والوں کی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیراندازی ، بُزکشی، پولو کے مقابلے ہوں گے،ثقافتی تہوار ، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی،13سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل ودیگر تفریحی تقریبات ہوں گی،روایتی کھانوں،موسیقی کے فروغ کیلئے 14 سے 16 فروری تک موسیقی کے میلے ہونگے،صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول ہوگا،پنجاب کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کوہوں گے،نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کار شو 16 فروری کو ہوگا،

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں ہر طبقے کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے، پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے، یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے ،گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے، 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے، پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے،پنجاب کی زراعت اور کسان کی ترقی، مہمان نوازی اور خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں،
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹئیرنگ کمیٹی قائم کی تھی ،مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی