سٹی42 : دبئی میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹس کی ریکارڈ میں فروخت، میچ کے ٹکٹ ساڑھے 4 کروڑ درہم (3 ارب 40 کروڑ روپے پاکستانی روپے)میں فروخت ہوئے۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کا پرائم میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں تئیس فروری کو کھیلا جائے گا،چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی کثیر تعداد میں فروخت ہوئے ہیں۔
دبئی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے انڈیا کے تمام میچز کے ٹکٹ 8 کروڑ 85 لاکھ درہم میں فروخت ہوئے،پاکستان اور بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمتیں 500 درہم سے بارہ ہزار پانچ سو درہم تک تھیں۔ یہ امر دل چسپ ہے کہ بھارت کے تمام میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت میں سے آدھی رقم صرف ایک پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سے جمع ہوئی ہے۔
دبئی سٹیڈیم میں پچیس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔