ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک تا ہم بعد از دوپہر یا شام کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ،نارروال، لاہور، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر    اور  گلگت بلتستان میں  مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔