ویب ڈیسک : خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ۔
ساؤتھ پولیس کے رات گئے چھاپے ,پولیس نے رات گئے خاتون کے گھر پرکارروائی کی.کارروائی کےدوران خاتون گھر میں موجود نہیں تھی جبکہ پولیس ٹیم دو روز گزر جانے کے باوجود خاتون کو گرفتار نہیں کرسکی تھی ۔ لیکن اب ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار کر لیا گیا ۔خاتون نے2 روز پہلے گاڑی روکنے پر ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کی تھی۔
خاتون اور ڈی ایس پی اشتیاق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ ڈی ایس پی اشتیاق کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں درج کیا گیا تھا .
https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-04/news-1675514889-4750.jpg
خاتون نے سفید داڑھی کا بھی لحاظ نہ کیا ۔۔۔افسوس #Karachi pic.twitter.com/UtVqh7M3pl
— Ali Ramay (@AliRamay557) February 2, 2023