ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،  پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فرانزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔