ویب ڈیسک: پی ایس ایل 7 کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی نے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ٹارگٹ کراچی کنگز کو دیا تھا۔ کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 164 رنز بناسکی۔
پی ایس ایل 7 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی نے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ٹارگٹ کراچی کنگز کو دیا تھا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مگر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 164 رنز بناسکی۔پشاور زلمی نے 9 رنز نے میچ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ ٹاس کے موقع پر بابر نے کہا کہ پشاور کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، دوسری جانب زلمی کے کپتان وہاب کاکہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرنےکا ہی فیصلہ کرتے۔
پشاور زلمی نے 4 میچز میں سے 2 ہارے اور 2 جیتے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، اسے مسلسل ہار کا سامنا ہے۔پشاور زلمی نے بھی آج کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا۔