ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ کے علاقے میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت

کاہنہ کے علاقے میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: تھانہ کاہنہ کے علاقے میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کا رہائشی بیس سالہ وقاص کاہنہ کے علاقے پانچ نمبر سٹاپ پر بے ہوشی کے حالت میں پایا گیا تھا۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کی موت نشہ آور چیز کھانے کے باعث ہوئی ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موت کی وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہوں گی، متوفی کے ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر داتا دربار کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ داتا دربار کے علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی عمر پچاس سے پچپن سال معلوم ہوتی ہے۔ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔