سٹیل سیکٹر بدترین بحران سے دوچار

سٹیل سیکٹر بدترین بحران سے دوچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) سٹیل سیکٹر کے صنعتکاروں اور انجیئنرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے عہدیداران کا اہم اجلاس لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا، سٹیل سیکٹر کے صنعتکاروں نے ملک بھر میں ٹیرف ٹیکسز یکساں کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اہم اجلاس میں چیف ایگزیکٹو رحمان سٹیل میاں محمد اقبال، چیئرمین مغل سٹیل جاوید مغل، چیف فنانس آفیسر بی بی جے اسٹیل شیخ عمران رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے۔ سٹیل سیکٹر کے صنعتکاروں نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے عہدیدران کو مسائل سے آگاہ کیا۔

سٹیل کمپنیز کے مالکان نے کہا کہ ملک میں فاٹا، باٹا اور دیگر صوبوں میں پیداواری لاگت اور ٹیکسز میں واضح فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹو ٹیرف میں آئے چھوٹے یونٹس سیلز ٹیکس چوری کررہے ہیں، ایسے اداروں کو ٹیکس نیٹ چوری کرنے سے روکا جائے۔

صنعتکاروں نے کہا کہ سینکڑوں سٹیل پگھلانے والے سینکڑوں بڑے ادارے بند ہوچکے ہیں۔ حکومت میگا پراجیکٹس شروع کرے تاکہ لوہے کی کھپت ہوسکے۔