ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کے سب انجنیئرز کا ہڑتال کا اعلان

میٹروپولیٹن کے سب انجنیئرز کا ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انفراسٹرکچرکی اسکیموں پر نہ ہوگا پیچ ورکس نا لگیں گی سٹریٹ لائٹس، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کے ڈپلومہ سب انجنیئرز نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

شہر کی پیچ ورک پلانٹ بند کر دیا گیا اور سٹریٹ لائٹس گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا بری طرح سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی چار سو دس اسکیمیں التواء کا شکار ہوسکتی ہیں۔

صدر سب انجنیئرز اتحاد لاہور ڈویژن چوہدری محمد اشرف گجر نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ایم سی ایل سب انجنیئرز نے ٹیکنیکل الاؤنس، سروس سٹرکچر، بی ٹیک کوٹہ پرموشن اور اپ گریڈیشن سکیل نہ دینے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سب انجینئرز نے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے بیس سال سے ایک بھی سہولت نہ دی۔ قلم چھوڑ ہڑتال میں ملک اعجاز، کلیم اللہ، قیصر فاروق، چوہدری غلام مصطفی، ملک مظہر عباس، فیاض احمد نظامی، عبدالرحیم شامی اور جہانزیب امجد سمیت دیگر سب انجنیئرز شامل تھے۔